کرپشن اور لوٹ مار کے دن گزر چکے، حکمرانوں کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کا دور بھی بیت چکا ،پرویزخٹک،احتساب کمیشن قائم ہو گیا ،اب سرکاری فنڈز کا ضیاع نہیں ہو گا ، ماضی میں غریب عوام کے ٹیکسوں پر گل چھڑے اڑانے والوں کاکڑا احتساب ہو گا ، چیف احتساب کمشنر کی تقرری ہونے کیساتھ ہی سخت اوربے رحمانہ احتساب کا عمل شروع ہو جائیگا، کمیشن قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کریگا،ادارہ اتنا آزاد و با اختیار ہو گا بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے بھی کسی غلط کام پر جوابدہ بنا حتیٰ کہ گرفتارکرسکے گا ،اب وزارتیں اور حکمرانی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج بنادیا گیا ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاتقریب سے خطاب

جمعہ 2 مئی 2014 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) خیبر پختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کے دن گزر چکے حکمرانوں کی عیاشیوں اور شاہ خرچیوں کا دور بھی بیت چکا اب نہ صرف سرکاری فنڈز کا ضیاع نہیں ہو گا بلکہ ماضی میں غریب عوام کے ٹیکسوں پر گل چھڑے اڑانے والوں کاکڑا احتساب ہو گا احتساب کمیشن قائم ہو گیا ہے اور چیف احتساب کمشنر کی تقرری ہونے کے ساتھ ہی سخت اوربے رحمانہ احتساب کا عمل شروع ہو جائے گا کمیشن قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کرے گا یہ ادارہ اتنا آزاد و با اختیار ہو گا کہ بحیثیت وزیراعلیٰ مجھے بھی کسی غلط کام پر جوابدہ بنا حتیٰ کہ گرفتارکرسکے گا اب وزارتیں اور حکمرانی پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کا تاج بنادیا گیا ہے اور کسی کو وزارتیں قبول کرنے سے پہلے سو بار سوچنا پڑے گا کہ وہ اپنے عہدے سے انصاف کر سکے گایا نہیں کیونکہ غلطی اورنا انصافی کا انجام بھی اس کو واضح نظر آئے گا اب وہ دن بھی نہیں رہے جب وزیراعلیٰ کی سوچ بھی صرف اپنے حلقے تک محدود ہوتی اوروہ پورے صوبے کے وسائل ایک جگہ مرتکز کر دیتا انہوں نے کہا کہ اب قومی فنڈز میں برکت آئے گی اور تھوڑے پیسوں سے بھی زیادہ اور پائیدار منصوبے مکمل ہوں گے کیونکہ کمیشن اور کک بیک کے تمام چھوٹے بڑے سوراخ بند ہو گئے اور فنڈز کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنادیا گیا ہے وہ نوشہرہ میں اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ بہادر خیل میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے جلسہ سے صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکا خیل، مقامی عمائدین لیاقت خٹک اور شاہد ولی خٹک نے بھی خطاب کیا جنہوں نے معاشرے سے کرپشن کا ناسور ختم کرنے اور محکموں و نوکر شاہی کا قبلہ درست کرنے پر وزیراعلیٰ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے اہل علاقہ کو اپنے ایماندار، نڈر اور باکردار منتخب نمائندے پر فخر ہے اور وہ وزیراعلیٰ سے کسی ناجائز یا خلاف قاعدہ کام کا مطالبہ کریں گے نہ ہی اس کی توقع رکھیں گے بلکہ تبدیلی اور اصلاح کے مشن کی تکمیل میں انکی بھر پور حمایت اور تعاون کرینگے جن کی جلسہ کے شرکاء نے دونوں ہاتھ اُٹھا کراورپرویز خٹک زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگا کر مکمل تائید کی مقررین نے کہا کہ صوبہ تعمیر و ترقی کے عمل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر رول ماڈل بن گیا تو انہیں اپنے صوبے اور وزیر اعلیٰ دونوں پر ناز ہو گا پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے تمام سرکاری ملازمین پر بھی واضح کر دیا ہے کہ اب افسر شاہی اور کام چوری نہیں چلے گی تمام اعلیٰ و ادنیٰ ملازمین کو اپنی تنخواہ اور وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی خدمت کا فرض پوری تندہی سے سرانجام دینا ہوگا جو کرپشن کرے گا تو پکڑا جائے گا اور نوکری سے ہاتھ دھوئے گا اسلئے جو تنخواہ میں اپنا فرض پورا اور عوام کو مطمئن کر سکتا ہے تو ٹھیک ورنہ عزت سے گھر جائے اور کوئی دوسرا ذریعہ معاش ڈھونڈے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماضی میں انصاف بااثر لوگوں کے گھر کی لونڈی تھی جب اور جو چاہتے پیسوں اور اثر و رسوخ سے ہو جاتا مگر اب انصاف اور میرٹ غریب امیر سب کیلئے ایک جیسا ہو گابلکہ مظلوم کی زیادہ دادرسی ہو گی اب محکموں کو واضح اہداف دیئے گئے ہیں جو ہر صورت پورا کرنے ہونگے اور عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کا فرض نبھانا ہو گا تعلیمی اور طبی اداروں میں تمام عملہ اور ہر قسم کی سہولیات موجود ہونی چاہئیں ورنہ متعلقہ شعبے کا انچارج اور ادارے کا سربراہ جوابدہ ہوگاصوبے بھر کے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پولیس حکام امن و امان اور جرائم کی صورتحال کے علاوہ محکموں کی کارکردگی پر بھی کڑی نظر رکھیں گے آئندہ شکایات سیل میں پہنچنے والی شکایت کا آئندہ زیادہ سخت ترین نوٹس لیا جائے گا بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کی مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ پورے ملک کاقومی بحران بن چکا ہے تاہم توانائی کا مسئلہ پائیدار بنیادوں پر حل کرنے کیلئے صوبائی سطح پر پالیسی بنائی گئی ہے اور اس پر تیزی سے عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے اسکے تحت علاقائی سطح پر گھریلو اور صنعتی مقاصد کیلئے الگ الگ 350 سے زائد بجلی گھر بنائے جارہے ہیں تیل و گیس سے چلنے والے بجلی گھر مہینوں اور ہفتوں میں قائم ہو سکتے ہیں چراٹ سیمنٹ فیکٹری میں گیس کا تھرمل بجلی گھر ملحقہ دیہات کو بھی بجلی دے گا جس میں بہادر خیل بھی شامل ہے اس مقصد کیلئے وہ عنقریب اسلام آباد جاکر فیصلہ کن بات چیت کریں گے تاکہ وفاق اضافی گیس کے استعمال کے اجازت نامے پر عمل کرائے اور اسکی بدولت نئے صنعتی یونٹ قائم ہونے کے علاوہ مقامی طور پر روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ ہو پرویز خٹک نے سپاسنامہ میں پیش کردہ دیگر مسائل و مطالبات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب صوبے بھر کی طرح میرے حلقہ نیابت میں بھی تعمیر و ترقی کا متوازن مگر تیز عمل شروع ہو گاہمارے دور میں سیاسی انتقال یا ذاتی پسند و ناپسند کے کام نہیں ہوں گے کسی شہر ، قصبے یا گاؤں سے زیادتی ہو گی نہ ہی جانبداری کا مظاہرہ ہو گا بلکہ تمام لوگ ترقی کے ثمرات سے یکساں طور پر مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں میڈیکل کالج،ٹیچنگ ہسپتال،ازاخیل میں ائیر یونیورسٹی اور ٹیکنیکل یونیورسٹی کے علاوہ ہوم اکنامکس اور کامرس کالج کے قیام کی منظوری ہو چکی ہے اور جلد ان پر عملی کام شروع ہو گا جنکی بدولت ہمارے بچے یہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے اپنے ہی لوگوں کی خدمت کے قابل ہونگے ہم صوبے بھر میں فنی تعلیم کے زیادہ ادارے قائم کرکے بیروزگاری اور غربت و پسماندگی کے نقوش مٹائیں گے اور سرکاری نوکریوں پر انحصارختم کرکے نجی شعبے میں روزگار اور ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی پسماندگی کا انہیں بخوبی علم ہے یہاں کی تمام سڑکوں اور گلی کوچوں کو پختہ کرنے اور صفائی، آبنوشی، آبپاشی اور زرعی ترقی کی بہتر سہولیات کا جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کی بدولت لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو گا انہوں نے کہا کہ اب ہر جگہ عوام کو تعلیمی و طبی مراکز سمیت سرکاری املاک کا مالک بنایا جا رہا ہے تا کہ وہ انکی بہتر دیکھ بھال کی ذمہ داری محسوس کر سکیں تعمیر سکول پروگرام کے تحت سمندر پار پاکستانیوں کے علاوہ علاقے کے لوگ اپنے سکولوں میں کلاس رومز، چار دیواری ، ٹائلٹ اور پانی سمیت بنیادی سہولیات کی تکمیل کیلئے خود بھی عطیات دینگے اور پیرنٹ ٹیچر کمیٹیوں کے ذریعے ترقیاتی عمل کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائیں گے جس کی بدولت معاشرے میں احساس ذمہ داری بڑھے گا اور سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کی غیر حاضری کے رجحانات کا خاتمہ ہو گا قبل ازیں وزیراعلیٰ نے مانکی شریف روڈ پر کامرس کالج کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جس کی بدولت نوشہرہ شہر کے علاوہ ملحقہ سینکڑوں دیہات کے طلباء کو کامرس کی جدید تعلیم کی سہولت مہیا ہو گی وزیر اعلیٰ نے کئی دیہات جا کر عمائدین کی احوال پر سی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :