پاکستانی عسکری قیادت سے ساتھ رابطو ں کا تسلسل قابل قدر، علاقائی استحکام کیلئے پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،امریکی کمانڈر، امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، سیکریٹری دفاع اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،امریکی سفارتخانے کا بیان

جمعہ 2 مئی 2014 22:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) امریکہ نے پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں کے تسلسل کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ علاقائی استحکام کیلئے پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،جمعہ کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے، امریکی سفارتخانے کے بیان کے مطابق جنرل آسٹن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، آرمی چیف، سیکریٹری دفاع اور دیگر عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں،بیان کے مطابق جنرل آسٹن نے پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ رابطوں کے تسلسل کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاک امریکا تعلقات اہمیت کے حامل ہیں۔