سرکاری حج سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کا فیصلہ 15 مئی تک کر لیں گے،سرداریوسف،پاکستانی حاجیوں کے لیے سعودی کمپنیز سے کھاناخریدنے کی شرط ختم نہ کی گئی تو700اضافی ریال حکومت ادا کرے گی، کامیاب نہ ہونیوالے درخواست دہندگان کو رقوم کی ادائیگی جلد شروع کردی جائیگی، عازمین حج کیلئے عمارتوں کا حصول جاری ہے،رواں برس کے حج اخراجات گزشتہ برسوں سے 33سے 43ہزار روپے کم ہیں، کوشش ہوگی کہ حاجیوں کو کچھ رقم واپس بھی کردی جائے،اسلام آباد ائیرپورٹ پر میڈیاسے بات چیت

جمعہ 2 مئی 2014 22:09

سرکاری حج سکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کا فیصلہ 15 مئی تک کر لیں گے،سرداریوسف،پاکستانی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے پاکستانی حاجیوں کے لیے سعودی کمپنیز سے کھاناخریدنے کی شرط ختم نہ کی توفی حاجی تقریباً 700اضافی ریال حکومت پاکستان ادا کرے گی، سرکاری حج اسکیم کے کامیاب درخواست گزاروں کا فیصلہ 15 مئی تک کر لیں گے،جنہوں نے پہلے فارم داخل کیا ہے وہ پہلے جائیں گے اور یہ پراسس صاف شفاف طریقے سے ہورہا ہے، کامیاب نہ ہونے والے درخواست دہندگان کو رقوم کی ادائیگی جلد شروع کردی جائے گی، عازمین حج کے لیے عمارتوں کا حصول جاری ہے، رواں برس کے حج اخراجات گزشتہ برسوں سے 33سے 43ہزار روپے کم ہیں، کوشش ہوگی کہ حاجیوں کو کچھ رقم واپس بھی کردی جائے،وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 56ہزار عازمین کو پاکستان سے سعودی عرب جانا ہے مگر ایک ہی روزمیں 1لاکھ27 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کامیاب عازمین حج کا فیصلہ 15 مئی تک کردیں گے،جنہوں نے پہلے فارم داخل کیا ہے وہ پہلے جائیں گے اور یہ پراسس صاف شفاف طریقے سے ہورہا ہے،سردار یوسف کا کہنا تھا کہ کامیاب نہ ہونے والے درخواست دہندگان کو رقوم کی ادائیگی جلد شروع کردی جائے گی،پاکستانی حاجیوں کے لیے سعودی کمپنیز سے کھانا خریدنے کی پابندی کے معاملے پر سعودی حکام سے بات جاری ہے پابندی ختم نہ کی گئی تو حاجیوں سے اضافی تقریباً 7سو ریال وصول نہیں کیے جائیں گے، پاکستانی حکومت یہ رقم ادا کرے گی،ہم حاجیوں سے مزید کوئی بھی نہیں رقم وصول کریں گے بلکہ ہم انشا اللہ خود انتظام کریں گے،وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عازمین حج کے لیے عمارتوں کا حصول جاری ہے، رواں برس کے حج اخراجات گزشتہ برسوں سے 33سے 43ہزار روپے کم ہیں، کوشش ہوگی کہ حاجیوں کو کچھ رقم واپس بھی کردی جائے۔


؎

متعلقہ عنوان :