اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مذمتی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

جمعہ 2 مئی 2014 21:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) قائدحزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے طویل لوڈ شیڈنگ کیخلاف مذمتی قررداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز جمع کروائی گئی قرار دار میں کہا گیا ہے کہ عوام لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلاہے اور حکمران لندن میں سیر کررہے ہیں۔ 500ارب کے گردشی قرضہ ادا کرنے اوربجلی کی قیمتوں میں 80فیصد سے زائد اضافے کے باوجو د لوڈشیڈنگ کم کیوں نہیں ہوئی ۔