وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے لندن میں برطانوی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں کی ملاقات،سرمایہ کاری بارے بات چیت

جمعہ 2 مئی 2014 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے لندن میں برطانوی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہوں اور نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سید مراتب علی اور پاکستانی وفد کے دوسرے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے برطانوی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے برطانوی سرمایہ کاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔برطانوی کمپنیوں سمیت تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ایک ایک پائی محفوظ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے، برطانوی سرمایہ کاروں کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سید مراتب علی کو لندن میں اپنا قیام بڑھانے اور برطانوی کمپنیوں سے مزیدرابطوں کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :