عوام کی فلاح وبہبود کے لئے شہباز شریف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے‘برطانوی وزیراعظم،شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی سے برطانوی امداد کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں‘ڈیوڈ کیمرون

جمعہ 2 مئی 2014 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے صوبہ پنجاب میں برطانوی امداد کے درست استعمال کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی کاوشوں اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث برطانوی امداد کے استعمال کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور ہم مطمئن ہیں کہ پنجاب میں برطانوی امداد درست انداز سے استعمال کی جارہی ہے اوروزیراعلیٰ محمدشہباز شریف برطانوی امداد کو عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کررہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے شہباز شریف کا خلوص اورعزم متاثرکن ہے اور یقیناوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے اقدامات سے نہ صرف صوبہ پنجاب کے عوام کو فائدہ پہنچے گا بلکہ پاکستان کا مثبت امیج بھی ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی حکومت جمہوریت کی مضبوطی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اسی طرح کام کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :