افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کے لیے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے مظاہرہ،پاک فوج کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،پروپیگنڈا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے،لارڈنذیر

جمعہ 2 مئی 2014 20:28

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) افواج پاکستان سے اظہار یک جہتی کیلئے برمنگھم میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد نے کی، ریلی میں پاکستانیوں اور کشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، شرکاء نے پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈے کی سخت مذمت کی ،اس موقع پر لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ افواج پاکستان کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اس کے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے ، ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کی مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :