آرمی چیف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

جمعہ 2 مئی 2014 19:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2مئی۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی کی صورتحال اورفوج کے پیشہ ورانہ امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ اجلاس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکورٹی صورتحال اور فوج کے پیشہ وارانہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز نے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر طمینان کا اظہار کیا ہے۔ آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو امریکی سینٹ کام چیف کے ساتھ بات چیت پر اعتماد میں لیا -

متعلقہ عنوان :