بنوں،دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید،چارزخمی

جمعہ 2 مئی 2014 18:06

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) بنوں کے علاقے ایف آر جنڈولہ میں سیکورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہل کار شہید، جب کہ چار زخمی ہوگئے، زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا،آپریشن میں متعدددہشت گردبھی مارے گئے،نجی ٹی وی کے مطابق بنوں میں سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر ایف آر جنڈولہ کے علاقے بابرغار میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کردیا، فائرنگ سے ایک اہلکار شہیدجب کہ چار زخمی ہوگئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن میں کئی دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

(جاری ہے)

زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سی ایم ایچ بنوں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :