1400روپے من بکنے والی گندم حکومت 1150روپے من چھیننا چاہتی ہے‘ چیئرمین پاکستان ایگری فورم
جمعہ 2 مئی 2014 18:04
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) پاکستان ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ کسانوں کی 1400روپے من بکنے والی گندم حکومت 1150روپے من چھیننا چاہتی ہے،گندم پیداواری وخریداری ہدف پورا نہ ہوتا دیکھ کر کسانوں پر حکومت نے ڈنڈے برسانے شروع کر دیئے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان جب ڈیزل، کھاد، بیج، بجلی و ٹریکڑ انٹر نیشنل نرخوں پر خریدتے ہیں تو انہیں گندم بھی اپنی مرضی سے بیچنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر مغل نے کہا کہ اس سال ملک میں ضرورت سے 10لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی ہے۔ حکومت کو یہ گندم 1650روپے من درآمد کرنا پڑے گی۔ محکمہ زراعت، خوراک و پاسکو کی نااہلی اور عدم توجہ سے گندم کے پیداواری و خریداری اہداف بری طرح ناکام رہیں گے۔(جاری ہے)
اس سال ملک میں 26ملین ٹن گندم پیدا کرنی چاہیے تھی۔ جبکہ گندم کی پیداوار25ملین ٹن سے بھی کم آرہی ہے۔ جس کی وجہ پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہری آبادی کیلئے حکومت کے پاس کم از کم90لاکھ ٹن گندم ہونی چاہیے جبکہ اس سال حکومت کسانوں پر ڈنڈے برسانے کے باوجود50سے 55لاکھ ٹن گندم چھین پائے گی اور یوں شہری آبادی بجلی، گیس، پانی ، امن عامہ، صحت و تعلیم کے بعد اب خوراک بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔ اب بھی موقع ہے کہ حکومت فوری طور پر گندم کے نرخ 1400روپے من کرکے 90لاکھ ٹن گندم کی خریداری یقینی بنائے ، ورنہ سارا سال لوگوں کو آٹے اور روٹی کیلئے قطاروں میں لگنا پڑیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.