عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پہ فراہمی، مصنوعی مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے عوامی خدمت کو شعاربنانا ضروری ہے،ڈاکٹر فرح مسعود

جمعہ 2 مئی 2014 18:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پہ فراہمی، مصنوعی مہنگائی کے بحران کو ختم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ ہم عوامی خدمت کو اپنا شعاربنائیں نیزناجائر منافع خوری و ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں ۔

سبزی وفروٹ منڈیوں میں انتظامیہ کی زیر نگرانی ہونیوالی آکشن کی بدولت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ عوام کو کھانے پینے کی اشیاء مزیدسستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں۔ویجیٹیبل گھی(لذیذہ/ یادگار) 149روپے ، ویجیٹیبل گھی(اقبال/ داتا)157روپے،سپر باسمتی(نئی و پرانی) 118 سے 129روپے،دال چنا(باریک)57روپے ،دال چنا(موٹی) 62روپے ،بیسن 62 روپے ،دال ماش(باریک) 114روپے،دال ماش(موٹی)129روپے ،دال مونگ139روپے ،سفید چنا(باریک) 78روپے ،سفید چنا(موٹا) 92روپے،کالا چنا57روپے ،سرخ مرچ160روپے ،دہی 55 روپے،دودھ 50روپے ،مٹن450روپے،بیف240روپے ،روٹی(سوگرام) 6 روپے پر فروخت ہونے کے علاوہ چکن کا ریٹ روزانہ کی بنیاد پر طے کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے از سرنو تعین کیلئے کمیٹی روم میں منعقدہ پرائس کنٹرول میکنزم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈی او سی ظفر عباس بھٹی ، اے ڈی سی ملک خادم حسین جیلانی ،ای ڈی او(زراعت )چوہدری مشتاق علی ،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز و ٹی ایم اوز ، مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں و دیگر ضلعی محکموں کے افسران سمیت انجمن تاجران ،کریانہ ایسوسی ایشن ،قصاباں،شوگر و فلور ملز ، صارفین کے نمائندوں و دیگرنے شرکت کی۔

ڈی سی او ڈاکٹر فرح مسعود نے مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں کو سختی سے ہدایت کی کہ روانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹیں تیار کر کے دکانداروں کو مہیا کی جائیں ا ور انہیں مذکورہ ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزا ں کر کے اس کے مطابق صارفین کو اشیاء فروخت کرنے کی ہدایت کی جائے ۔انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کو مقررہ قیمت اور وزن کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :