کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کے تحت 102اراضی ریکارڈ سنٹرز کا قیام
جمعہ 2 مئی 2014 16:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء)ترجمان پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بورڈ آف ریونیو کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی رہنمائی کی بدولت پنجاب کی 102تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے عوام الناس کو اجراء فرد ملکیت اور تصدیق انتقالات کی کمپیوٹرائز سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک تمام تحصیلوں میں ان خدمات کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔
اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ اضلاع کے دی سی اوز کے ساتھ اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ اس منصوبے پر عملدرآمد کی کارکردگی کا جائزہ اور مانیٹرنگ کی جاری ہے۔مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی غور کیا جارہاہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے عملہ مال کی جانب سے آنے والی پس و پیش کا سدباب کیا جارہاہے اور ان کی کارکردگی بہتر بنانے کے تمام ممکن اقدامات و راہنمائی فراہم کرنے بارے بھی تیز تر اقدامات جاری ہیں یہی وجہ ہے کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سسٹم منصوبہ کو تمام اداروں بشمول محکمہ مال کا بھرپور تعاون حاصل ہے جس کی بدولت یہ منصوبہ تکمیل کی جانب رواں دواں ہے جس کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ تمام انتظامی مشینری اور اداروں کا بے حد مشکور ہے۔
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.