بھکر‘ مر دہ خور بھا ئیوں کو چودہ روزہ جو ڈیشیل ریما نڈ پر جیل بھیج دیاگیا

جمعہ 2 مئی 2014 16:14

بھکر‘ مر دہ خور بھا ئیوں کو چودہ روزہ جو ڈیشیل ریما نڈ پر جیل بھیج دیاگیا

بھکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) انسدا د دہشت گر دی کی خصو صی عدا لت سر گو دھا نے دو نو ں مر دہ خو ر بھا ئیوں کو چودہ روزہ جو ڈیشیل ریما نڈ پر جیل بھیج دیا سرگودہاانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قبروں سے مردے نکال کر انسانی گوشت کھانے والے دو سگے بھائیوں عا رف اور فر ما ن کو چودہ روزہ جو ڈیشیل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ دریا خان پولیس نے د س روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد مردہ خور بھائیوں عارف اور فرمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ان کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے جس پر فاضل عدالت کے جج محمد اکمل خان نے دونوں مردہ خور بھائیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوادیا اور پولیس کو چالان مقدمہ عدالت میں جلد جمع کرانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :