جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،امن صرف مذاکرات سے ممکن ہے،پروفیسر ابراہیم

جمعہ 2 مئی 2014 14:56

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں،امن صرف مذاکرات سے ممکن ہے،پروفیسر ابراہیم

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک ختم ہوگا،جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں صرف مذاکرات سے ہی امن کا قیام ممکن ہے،طالبان شوری سے ملاقات کا مقام تاحال طے نہیں ہوا، مذاکرات کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں،نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے طالبان کمیٹی رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں صرف مذاکرات سے ہی امن کا قیام ممکن ہے، طالبان شوری کے ساتھ ملاقات سے پہلے طالبان کمیٹی کی ملاقات ہوگی،امید ہے کہ مذاکراتی عمل میں ڈیڈ لاک ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :