کراچی : فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ، دو لاشیں برآمد

جمعہ 2 مئی 2014 14:16

کراچی : فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ، دو لاشیں برآمد

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) ماڑی پور مشرف کالونی سے ایک ماہ پرانی دو لاشیں ملی ہیں جبکہ لیاری میں فائرنگ سے باپ اور اس کے دو بیٹے جاں بحق ہوئے۔ کراچی کے علاقے لیاری بابا ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہوئے جو زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔ جاں بحق افراد کی شناخت حق دار، محمد یوسف اور سلطان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حقدار باپ ہے جبکہ محمد یوسف اور سلطان اس کے بیٹے ہیں۔ پولیس نے لاشیں مزید کارروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچائی گئیں ۔ ماڑی پور مشرف کالونی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے ۔ دونوں افراد کے ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔ دونوں لاشیں ایک ماہ پرانی اور ناقابل شناخت ہیں ۔ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں ، ان لاشوں کو بھی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :