فیصل آباد میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

جمعہ 2 مئی 2014 11:42

فیصل آباد میں کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2مئی 2014ء) ناکہ بازار میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقے ناکہ بازار میں کیمیکل کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے بے قابو ہو گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیوں نے طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلعم نہیں ہو سکی ہیں جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :