سعودی عرب میں کروناوائر س نے مزید چارافرادکی جان لے لی،21نئے کیسزسامنے آگئے،کروناائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اونٹ کے گوشت اوردودھ کااستعمال ترک کردیاجائے،سعودی وزارت صحت

جمعرات 1 مئی 2014 23:24

سعودی عرب میں کروناوائر س نے مزید چارافرادکی جان لے لی،21نئے کیسزسامنے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) سعودی عرب میں مرس وائرس سے مزید چار افراد چل بسے جبکہ21 نئے کیسز سامنے آگئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہاکہ مرس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف اسپتالوں میں 21 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اسپتال میں زیر علاج چار مریض انفیکشن کے باعث دم توڑ گئے،بیان کے مطابق مرس وائرس سے نمٹنے کے لیے دن رات کوششیں کی جارہی ہیں اوراس سلسلے میں شہریوں کو ہر طرح کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ اس موذی مرض سے بچاجاسکے،2012سے اب تک ایک سو سات افراد وائرس کے باعث موت سے ہمکنار ہو چکے ہیں، ڈاکٹرز مریضوں کی زندگی بچانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن سانس کے اس انفیکشن سے مریضوں کا بچنا مشکل ہے۔

(جاری ہے)

ادھر سعودی وزیر صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اونٹ کے گوشت اور دودھ سے تیار کردہ غذائی مصنوعات سے گریز کریں کیونکہ اونٹوں میں مرس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :