پاکستانی مدارس میں طالب علموں کو خودکش حملوں کے لیے اکسایاجاتاہے،افغانستان کانیاالزام، مدارس، نوجوانوں کے اندر افغانستان مخالف افکار پیدا کرتے ہیں،عالمی برادری پاکستان پر ایسانہ کرنے کے لیے دباؤڈالے،علماء بھی مسجدوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے غیراسلامی ہونے کی وضاحت کریں،افغان قومی سلامتی ادارے کے ترجمان لطف اللہ مشعل کاکابل یونیورسٹی میں طلباء سے خطاب

جمعرات 1 مئی 2014 23:24

پاکستانی مدارس میں طالب علموں کو خودکش حملوں کے لیے اکسایاجاتاہے،افغانستان ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) افغانستان نے حسب روایت الزام عائدکیاہے کہ پاکستان میں دینی مدارس میں نوجوانوں کو خود کش کاروائیوں کے لئے اکسایا جاتا ہے، مدارس، نوجوانوں کے اندر افغانستان مخالف افکار پیدا کرتے ہیں،عالمی برادری دہشتگردوں کو پاکستان سے افغانستان بھیجے جانے کا سلسلہ روکے،علماء بھی مسجدوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے غیراسلامی ہونے کی وضاحت کریں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان لطف اللہ مشعل نے کابل یونیورسٹی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خودکش عناصرپاکستان کے دینی مدارس میں ٹریننگ حاصل کرتے ہیں،لطف اللہ مشعل نے ہرزہ سرائی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں قابل اعتماد دستاویزات بھی موجود ہیں کہ یہ مدارس، نوجوانوں کے اندر افغانستان مخالف افکار پیدا کرتے ہیں،افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو پاکستان سے افغانستان بھیجے جانے کا سلسلہ روکیں،افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے ترجمان نے اس کے ساتھ ہی علما سے اپیل کی کہ وہ مسجدوں میں دہشتگردانہ کاروائیوں کے غیراسلامی ہونے کی وضاحت کریں۔

متعلقہ عنوان :