امریکامیں پاکستانی نژاد دوبھائیوں پر فوجی حملے اوردہشت گردی کے الزامات عائد،دونوں بھائیوں کو پہلے بھی ہشت گردی کے سنگین الزامات کا سامنا ہے،سماعت نومئی کو ہوگی

جمعرات 1 مئی 2014 22:54

امریکامیں پاکستانی نژاد دوبھائیوں پر فوجی حملے اوردہشت گردی کے الزامات ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) امریکا میں پاکستانی نژاد دو بھائیوں پر فوجیوں پر حملے اور دہشت گردی کے الزامات عائد کردئے گئے،کیس کی سماعت نو مئی کو ہوگی، دونوں بھائیوں کو پہلے ہی نیویارک میں بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی سازش میں ملوث ہونے اوردہشت گردی سے متعلق دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں پاکستانی نژاد دو بھائیوں رئیس قاضی اور شہریار قاضی پر دہشت گرد حملے کی سازش کے ساتھ دو امریکی فوجی افسران پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائدکیا گیا ، دونوں بھائیوں اور امریکی فوج کے دو نائب مارشل کے درمیان آٹھ اپریل کو جھگڑا ہوا۔

(جاری ہے)

امریکی مارشل سروس کے ترجمان بیری گولڈن نے جھگڑے اور دونوں بھائیوں کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی،ڈسٹرکٹ جج رابرٹ کے احکامات کے مطابق کیس کی سماعت نو مئی کو ہوگی، دونوں بھائیوں کو پہلے ہی نیویارک میں بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کی سازش میں ملوث ہونے اوردہشت گردی سے متعلق دیگر سنگین الزامات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :