انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیا

جمعرات 1 مئی 2014 22:31

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو خیر سگالی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو خیر سگالی سفیر مقرر کردیاجبکہ وینا ملک نے کہا ہے کہ شادی کے بعد زندگی میں مثبت تبدیلی آئی جس سے خوش ہوں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی اداکارہ وینا ملک کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے خیر سگالی سفیر مقررکردیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوابوں کو سپورٹ کرنے کیلئے شوہر میرے ساتھ ہیں، پاکستانی سینما میں مثبت تعاون کی خواہشمند ہوں، کچھ سالوں میں بہت سی تبدیلیاں آئیں، شادی کے بعد آنیوالی تبدیلی سے خوش ہوں۔