شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ،ایک زخمی ،واقعے کے فوری بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 1 مئی 2014 22:21

میرانشاہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) شمالی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے چشمہ پور میں نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چیف آف وزیرستان ملک قادر سمیت 2افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آف وزیرستان ملک قادر بنوں جارہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ واقعے کے فوری بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔