مظفر گڑھ،رکن قومی اسمبلی کا بھتیجا 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ،اہل علاقہ نے ملزم کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے
جمعرات 1 مئی 2014 22:03
مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) نواحی علاقہ دین پور میں رکن قومی اسمبلی کے بھتیجے کو 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ اہل علاقہ نے ملزم کی مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ دیئے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق دین پور کے علاقہ چک مٹھن میں ناصر نامی نوجوان نے 20 سالہ لڑکی سے زیادتی کی جس پر اہل علاقہ نے ملزم کو پکڑ کر اس پر تشدد کیا اور مونچھیں ، بھنویں اور سر کے بال مونڈ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا بھتیجا ہے پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ ملزم کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دینے سے گریز کر رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ بیٹی سے زیادتی کے واقعہ پر لڑکی کی والدہ کی طبیعت خراب ہو گئی اور اس پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.