پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کردی، محکمانہ کرکٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے میں بہتری لانے کیلئے سفارشات تیار کرکے بورڈ کو پیش کرے گی،اقبال قاسم

جمعرات 1 مئی 2014 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری لانے کیلئے چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی۔رکن اقبال قاسم کہتے ہیں کہ محکمانہ کرکٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے مطابق کمیٹی کے سربراہ ظہیر عباس جبکہ دیگر تین ممبران میں شکیل شیخ،اقبال قاسم اور ہارون رشید کو رکھا گیا ہے۔کمیٹی ڈومیسٹک ڈھانچے میں بہتری لانے کیلئے سفارشات تیار کرکے بورڈ کو پیش کرے گی۔ کمیٹی کے رکن اقبال قاسم کے مطابق محکموں کی کرکٹ ختم کرنے کا بورڈ نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اقبال قاسم نے بتایا کہ کمیٹی بنانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کا نکتہ نظر لے کر پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر چلانا ہے۔

متعلقہ عنوان :