ڈیرہ بگٹی ، پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے پلانٹ کو جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاا دیا

جمعرات 1 مئی 2014 21:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم افراد نے پلانٹ کو جانیوالی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاا دیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں 8انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہوگئی واقعے کے بعد لیویز انتظامیہ اور گیس پائپ لائن کے اہلکار موقع پہنچ گئے اور گیس کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :