دنیا میں ہر 30سیکنڈبعد ایک بچہ ملیریا بخار کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے‘ رپورٹ ،فاسٹ فوڈ بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،طب یونانی طریقہ علاج میں ملیریابخار کا کامیاب علاج موجود ہے‘ حکماء

جمعرات 1 مئی 2014 20:04

دنیا میں ہر 30سیکنڈبعد ایک بچہ ملیریا بخار کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) دنیا میں ہر سال 500ملین افراد ملیریا بخار میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں غریب ترین لوگوں کی تعداد70فیصد کے قریب ہے، اس طرح ترقی پذیر ممالک خصوصاً ایشیاء کے ممالک کے لیے ملیریا ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ہر سال دنیا بھر میں ملیریا سے 10لاکھ افراد اور پاکستان میں 50ہزار افراد کی ہلاکت بھی لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پروفیسرحکیم غوث علی حسن، پروفیسرحکیم محمد افضل میو ،طبیبہ عاصمہ منشاء اور پروفیسر حکیم سخاوت علی نے بتایا کہ دنیا میں ہر 30سیکنڈ کے بعد ایک بچہ ملیریا کے باعث لقمہ اجل بن جاتا ہے۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شوگر کے مریضوں کی تعداد میں بھی بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔اس وقت شہری علاقوں کے 14فیصد اور دیہی علاقوں کے 11فیصد افراد شوگر میں مبتلا ہیں۔فاسٹ فوڈ بیماریاں پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔طب یونانی طریقہ علاج میں ملیریابخار کا کامیاب علاج موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :