وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے چار کارکنان کی لاشیں برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا

جمعرات 1 مئی 2014 19:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ ملیر سے ایم کیو ایم کے چار کارکنان کی لاشیں برآمد ہونے والے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آئی جی پولیس سندھ کو اس واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرکے واقعے میں ملوث مجرموں کو تحفظ پاکستا ن آرڈیننس (پی پی او)کے تحت گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے کارکنان کے جان بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :