بجلی چوری میں ملوث افرادکے کنڈے خودجاکراتاروں گا،عابد شیرعلی، بجلی چوری کے خاتمے تک میرامیٹرخراب رہیگا،لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں،وزیرمملکت پانی وبجلی کی گفتگو

جمعرات 1 مئی 2014 19:40

بجلی چوری میں ملوث افرادکے کنڈے خودجاکراتاروں گا،عابد شیرعلی، بجلی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ بجلی چوری کے خاتمے تک میرامیٹرخراب رہے گا،بجلی چورجتنی جلدی اپنا قبلہ درست کرلیں اتناان کے حق میں بہترہوگا،لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،رواں برس دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوگی،ٹرانسمیشن لائنوں اورگرڈ اسٹیشنوں کو بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ توانائی کے شعبہ میں بہتری لائی جاسکے،وزیراعظم نے جوٹاسک دیاہے اس پر پوراترنے کی بھرپورکوشش کروں گا،ملک بھر میں سالانہ اڑھائی کھرب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،ملکی مفادمیں بجلی چوروں کے خلاف ہیں، آئندہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خود کنڈے جا کر اتاروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہاکہ ملک میں سالانہ تقریبااڑھائی کھرب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے،اگر بجلی چوری روک دی جائے تو اتنے پیسوں سے تین نئے ڈیم بن سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف ملک میں پہلی بار مہم چلائی گئی ہے جو کسی قوم یا صوبے کے خلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خود کنڈے جا کر اتاریں گے،انہوں نے کہاکہ ،لوڈشیڈنگ پر قابوپانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ،رواں برس دو ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوگی،ان کی جمہوری حکومت کے عرصہ مکمل ہونے کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوجائیگا،وزیر مملکت برائے پانی وبجلی نے کہا وہ ملک کے مفاد کے لئے بجلی چوری کے خلاف ہیں تاہم اس کو صوبائی تعصب کا رنگ دیا جارہا ہے،انہوں نے کہاکہ قانون سب کے لئے ایک ہے جو بل ادا کرے گا اسے بجلی ملے گی بجلی چوروں کو بجلی نہیں دے سکتے کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے، عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت لائن لاسز اور بجلی چوری کے واقعات کے خاتمہ کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہے،بجلی چوری پر قابو پانے کیلئے تمام علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی بجلی چوروں کی نشاندہی کیلئے شروع کی گئی ہے اور اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا ٹرانسمیشن لائنوں اورگرڈ اسٹیشنوں کو بہتر بنایا جارہا ہے تاکہ توانائی کے شعبہ میں بہتری لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :