امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل لائڈ جے آسٹن کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 1 مئی 2014 19:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مئی۔2014ء) امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ جنرل لائڈ جے آسٹن نے جمعرات کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور کمان امریکی سنٹرل کمانڈ کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی سے متعلق امور پر خاص توجہ دی گئی۔