مقام کا تعین کرلیا ہے ،حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات آئندہ 72 گھنٹے میں ہوگی ، مولانا یوسف شاہ

جمعرات 1 مئی 2014 18:02

مردان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) طالبان رابطہ کارکمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہاہے کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان ملاقات آئندہ 72 گھنٹے میں ہوگی، ملاقات کے مقام کا تعین کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مردان کی تحصیل تخت بھائی میں میڈیاسے گفتگومیں مولانایوسف شاہ نے کہاکہ قوم امن معاہدے کی منتظرہے جبکہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے پر فریقین کا کارروائیاں کرنا افسوسناک ہے۔ مولانایوسف شاہ کے مطابق فریقین سے کہا گیا کہ آئندہ اجلاس میں تمام تر مطالبات ڈرافٹ کی شکل میں پیش کریں ،انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کو حکومت کے ساتھ فوج کی حمایت اور تائید حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :