تھر ، رانی کھیت کی بیماری سے2روز کے دوران 42مور ہلاک ہوگئے

جمعرات 1 مئی 2014 18:02

تھر ، رانی کھیت کی بیماری سے2روز کے دوران 42مور ہلاک ہوگئے

تھر پارکر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) تھر کے صحرا میں پڑنے والی شدید گرمی کے دوران موروں میں پھیلنے والی رانی کھیت کی بیماری نے فطری حسن کے شاہکار موروں کی نسل کشی شروع کر دی ،2روز کے دوران 42مور ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف کے ذارئع کے مطابق صحرائے تھر میں پڑنے والی شدید گرمی کے دوران ایک مرتبہ پھر رانی کھیت کا عفریت بے قابو ہو گیا اور رانی کھیت کے باعث تحصیل ڈیپلو کے گاؤں بھوپے جو تڑ میں8،باپوہر میں 9،تحصیل ننگر پارکر کے گاؤں مان سریو سموں میں13،اور تحصیل چھاچھرو کے دیہات سومرا سر میں 5 اور کولھرو میں 7 مورمر گئے ہیں۔

موروں کی ہلاکتوں پہ مقامی دیہاتیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے انکے تحفظ کا مطالبہ کیا دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے شدید گرمی میں موروں کی ہلاکتوں کی تصدیق تو کی جا رہی ہے مگر وہ مرنے والے موروں کی حتمی تعدا دبتانے سے بھی گریز کررہے ہیں -

متعلقہ عنوان :