آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میڈیا کے حوالے سے تقریر بہت مثبت تھی ،ابہام دور ہونا چاہیے ،پرویز رشید

جمعرات 1 مئی 2014 17:57

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میڈیا کے حوالے سے تقریر بہت مثبت تھی ،ابہام ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میڈیا کے حوالے سے تقریر بہت مثبت تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے مختصر گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی میڈیا کے حوالے سے تقریر بہت مثبت تھی، اس سے ابہام دور ہوجانا چاہیے۔ سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف نے میڈیا کے حوالے سے مثبت رائے کا اظہار کیا، میڈیا کو بھی چاہیے کہ مثبت رویہ اختیار کرے۔