پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،اسلام آباد داوٴد ابراہیم کا پتا بتائے ، ترجمان بی جے پی

جمعرات 1 مئی 2014 16:39

پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،اسلام آباد داوٴد ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) بھارت کی ہندو انتہا پسند پارٹی بی جے پی کی ترجمان میناکشی لاکھی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے ،اسلام آباد داوٴد ابراہیم کا پتا بتائے۔بھار تی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ کوئی جمہوری ملک کسی دوسرے جمہوری ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

سوال اور جواب بی جے پی اور کانگریس کا انتخابی مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا بیان بھارت کے انتخابی معاملات میں مداخلت ہے۔ میناکشی نے کہاکہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کے متعلق وضاحت کرے اور یہ بتائے کہ داوٴد ابراہیم کہاں ہے۔واضح رہے کہ نریندر مودی نے بھارتی اخبار کو دئے گئے انٹرویو میں کہاکہ تھا کہ اگر وہ وزیراعظم منتخب ہوئے تو داوٴد ابراہیم کو زبردستی اٹھالائیں گے اور ان کے خلاف ممبئی بم دھماکوں کو مقدمہ چلائیں گے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے کہاتھاکہ بھارتی سیاسی جماعتیں ووٹ لینے کیلئے پاکستان پرکیچڑ نہ اچھالیں۔