شدید گرمی کے ساتھ طویل لوڈشیڈنگ سے زندگی مفلوج، عوام سراپا احتجاج
جمعرات 1 مئی 2014 15:38
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اس کے ساتھ ساتھ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا جب کہ مختلف شہروں میں عوام لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں گرمی کے ستائے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوکر رہ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں پارہ بھی ہائی ہوگیا اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں میں عوام نے احتجاج کیا۔
کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، سکھر، بنوں، گوجرانولہ، گجرات، سیالکوٹ لاہور، پشاور اور ملک کے دیگر شہروں میں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ ادھر لاڑکانہ میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خلاف گزشتہ روز پرتشدد مظاہرہ دیکھنے میں آیا جس کے خلاف تھانہ سول لائن میں 2 ہزار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔(جاری ہے)
ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے باعث فیصل آباد میں درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جھنگ اور بہاولپور میں 40، جہلم اور منگلا میں 38 ڈگری، ڈیرہ غازی خان، حیدرآباد، خضدار، لاہور، پاکپتن اور ساہیوال میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان 40، اوکاڑہ 43، رحیم یارخان اور سکھر میں 42، سیالکوٹ میں 39، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 37، کراچی میں 35 جب کہ کوئٹہ میں 31 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔
ملک میں شدید گرمی کے باعث بجلی کی شارٹ فال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیپکو حکام کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی کل طلب 15 ہزار 805 اور پیدوار 11 ہزار 105 میگاواٹ ہے۔ ہائیڈل ذرائع سے 3 ہزار 360، تھرمل سے ایک ہزار 368 اور آئی پی پیز سے 6 ہزار 370 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ شارٹ فال میں کمی کے بعد بھی بد ترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہروں میں 14 جب کہ دیہاتوں میں 20 گھنٹے تک بجلی کی بندش نے زندگی مفلوج کردی ہے۔
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.