برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو امریکی باکسر سے مقابلہ کرینگے

جمعرات 1 مئی 2014 13:38

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء)برطانوی باکسر عامر خان ہفتہ کو امریکی باکسر سے مقابلہ کرینگے۔ عامر خان اپنے حریف باکسر لوئیس کولازو کو چت کرنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

لوئیس کولازو اب تک چالیس بار رنگ میں اترے ہیں اور صرف پانچ بار مقابلے میں شکست سے دوچار ہوچکے ہیں۔31 مقابلوں میں ایکشن میں آنے والے عامر خان 28 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔ صرف تین ہی ایسے دنگل ہیں جب انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔