ایسٹونیا کے ریئن ٹیرامیے نے ترکی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا

جمعرات 1 مئی 2014 13:37

ٹالین(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) ایسٹونیا کے ریئن ٹیرامیے نے ترکی سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ ایونٹ کی مجموعی درجہ بندی میں بھی، انہوں نے برطانیہ کے مارک کیوئن ڈش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 185کلومیٹر کی مسافت پر مشتمل فاصلے کی تکمیل کیلئے سائیکلسٹس کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش نے ریس کی سنسنی بڑھا دی۔

(جاری ہے)

ایسٹونیا کے کھلاڑی نے فنش لائن عبور کرنے کیلئے پانچ گھنٹے، چالیس منٹ اور اکتیس سیکنڈز کا استعمال کیا۔ برطانوی سائیکلسٹ دوسرے اور فرانس کے رومن ہارڈی تیسرے نمبر پر رہے۔ایونٹ کی مجموعی درجہ بندی میں ریئن کو اپنے قریب ترین حریف ایڈم پر معمولی فرق سے برتری حاصل ہے، تیسرے مرحلے کی ریس میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد پہلی پوزیشن پر موجود مارک کیوئن ڈش اپنا مقام برقرار نہ رکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :