دبنگ گرل سوناکشی نے کنگ خان کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑدیا

جمعرات 1 مئی 2014 11:43

دبنگ گرل سوناکشی نے کنگ خان کو سوشل میڈیا پر پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1مئی 2014ء) بالی ووڈ میں ویسے تو سوناکشی سنہا اور شاہ رخ خان میں کوئی مقابلہ نہیں کیونکہ سلمان خان کے کیمپ میں شامل دبنگ گرل کو بھارتی فلم نگری میں آئے کچھ ہی برس گزرے ہیں لیکن سوشل میڈیا میں انہوں نے کنگ خان سمیت کئی سپر اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فلم نگری میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور سوناکشی سنہا بڑی اسکرین پر تو اپنی صلاحیتوں کے باعث دھاک بٹھا ہی رہی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر بھی تہلکا مچا رکھا ہے، جہاں انتہائی کم عرصے میں ان کے فالوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے جو بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان، اکشے کمار اور سونم کپور کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

فیس بک پر ان کے مداحوں کی جانب سے ایک کروڑ لائکس ہونے پر سوناکشی پھولے نہیں سمارہی ، اس سنگ میل کو عبور کرنے کے بعد انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فیس بک پر یہ سنگ میل عبور کرنے پر وہ اپنے مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار پر بہت خوش ہیں اور یہ لمحات ان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :