تین سو کے مجمعے کے درمیان جھگڑے کا معاملہ حل کروانا دو ملازموں میں صلح کروانے سے زیادہ آسان ہوتا ہے‘ فرحان اختر

بدھ 30 اپریل 2014 23:40

تین سو کے مجمعے کے درمیان جھگڑے کا معاملہ حل کروانا دو ملازموں میں صلح ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء)بالی ووڈ ڈائریکٹر فرحان اختر نے کہا ہے کہ تین سو کے مجمعے کے درمیان جھگڑنے کا معاملہ حل کروانا دو ملازمتوں میں صلح کروانے سے زیادہ آسان ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میکر جوکہ ان دنوں ”ہیپی نیو ایئر“ میں کام کررہے ہیں‘ کہتے ہیں کہ وہ ان دنوں اپنے گھریلو ملازموں کے درمیان جھگڑوں کی وجہ سے سخت تنگ ہیں اور ان کے درمیان صلح کرواتے کرواتے اتنے تھک گئے ہیں کہ اب یہ سمجھتے ہیں کہ باہر اگر تین سو افراد کے درمیان جھگڑا ہوجائے تو ان میں صلح کرانا اس معاملے سے نمٹنے سے زیادہ آسان ہوگا۔