کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے
بدھ 30 اپریل 2014 21:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل۔2014ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نیوی اہلکار سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت ڈیفنس لائبریری سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب سگنل پر مسلح موٹر سائیکل سواروں کی کلٹس کار نمبر AC-5752 پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان نیوی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، مقتول فیاض علی ولد عبدالقیوم پی این ایس نصر میں تعینات تھا جب کہ حادثے کے وقت نیوی کے اعلی افسر بھی گاڑی میں سوار تھا۔
مقتول کو 6گولیاں ماری گئیں ۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی کی مزاحمت نہیں لگتا تاہم شبہ ہے کہ حملہ آوروں نے اہلکار کو ٹارگٹ کرکے مارا لیکن یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ ٹارگٹ ڈرائیور تھا یا نیوی کا افسر تھا۔(جاری ہے)
ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ تھانے کی حدود گلشن حدید لنک روڈ کے قریب سے 4 افراد کی ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشیں 4 گھنٹے پرانی جبکہ انہیں اغوا کرنے کے بعد ہاتھ پاوٴں باندھ کر قریب سے فائرنک کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں، پولیس کے مطابق میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
زمان ٹاوٴن تھانے کی حدود عوامی کالونی کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ظاہر شاہ جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہو گیا۔کورنگی تھانے کی حدود کورنگی ناصر جمپ کے قریب 40 سالہ امان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ اورنگی ٹان کے علاقے باچہ خان چوک پر فائرنگ سے35سالہ شکیل احمد ولد محمد سلمان ہلاک ہوگیا مقتول کو سر میں گولی ماری گئی ۔اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاوٴن اسلام چوک کے قریب 25سالہ مرسلین ولد حبیب اللہ کو سینے اور سر میں گولیاں مارکر قتل کردیا گیا ۔جیکسن تھانے کی حدود جناح برج کے قریب ساحل سمندر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ۔تاہم مقتول کی شناخت نہ ہوسکی۔ لانڈھی کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.