Live Updates

سندھ اسمبلی ،چیونگم چبانے اورایوان میں جینزپہن کرآنے پرپی پی اور پی ٹی آئی کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ

بدھ 30 اپریل 2014 12:08

سندھ اسمبلی ،چیونگم چبانے اورایوان میں جینزپہن کرآنے پرپی پی اور پی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) سندھ اسمبلی میں بدھ کو چیونگم چبانے اورایوان میں جینزپہن کرآنے پر پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے اراکین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کوتحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان جینز پہن کر ایوان میں آئے اور چیونگم چبانے لگے تو پی پی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی نے اعتراض کیا،یہ معزز ایوان ہے اس طرح نہیں آنا چاہیے،نثار کھوڑو نے کہا کہ ایوان میں کھانے پینے کی اجازت نہیں اگر سپاری کھانے کی اجازت نہیں تو چیونگم کی بھی اجازت نہیں ہے۔شرجیل میمن نے کہاجینز پر اعتراض نہیں ہے لیکن چیونگم نہیں کھانا چاہیے۔ دونوں جانب سے سخت جملوں کے تبادلے کی وجہ سے اسپیکر نے تمام اراکین کے مائیک بند کرادیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات