جسقم کے رہنماؤں کے قتل کامقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی

بدھ 30 اپریل 2014 12:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) جسقم کے رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو کے قتل کامقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم کی اپیل پرسندھ کے مختلف شہروں میں ہڑتال کی گئی جس کے باعث سندھ ،مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں تدریسی عمل معطل ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

حیدرآباد ،جامشورو، سکھر،نواب شاہ ، دادو، جیکب آباد ،لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں جئے سندھ قومی محاذ کے اپیل پر ہڑتال کی گئی ان علاقوں میں صبح سویرے کھلنے والی دکانیں ، پیٹرول پمپ بند رہے اندرون شہر اور بیرون جانیوالی تمام ٹریفک معمول سے انتہائی کم دکھائی دیا ہڑتال کے باعث سندھ ،مہران اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل معطل ہو کر رہ گیا۔

لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے یونیوسٹی میں بی ایس نرسنگ کا ہونیوالا پرچہ ملتوی کردیا گیا جس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد کیا جائیگا۔ جسقم رہنمامقصود قریشی اور سلیمان ودھو 21مارچ کو نوشہروفیروز کے علاقے بھریا میں کار میں پراسرار طور پر آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :