طالبان شوریٰ کا طالبان رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ ، فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار

بدھ 30 اپریل 2014 12:06

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) طالبان شوریٰ نے طالبان رابطہ کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کر کے فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کے مطابق طالبان شوریٰ کے رکن اعظم طارق نے مولانا یوسف شاہ اور ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اعظم طارق نے جنوبی وزیرستان میں فوجی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں فریقین کو مذاکراتی عمل کامیاب بنانے کیلئے اپنی کارروائیاں روکنا ہوں گی۔امن عمل کو کسی صورت میں ناکام نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کو طالبان کے تحفظات سے آگاہ کر دیں گے ۔ امید ہے کہ جلد ہی حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ کے مابین ملاقات ہو گی ، کوشش ہے کہ مستقل فائر بندی کا اعلان کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :