فرانسیسی سیاح کا رچرڈ گیر پر ترس، پیزے کا ٹکڑا پیش کر دیا
بدھ 30 اپریل 2014 11:24
نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) اس واقعے کے بعد سے فرانسیسی سیاح معروف امریکی اداکار رچرڈ گیر کے ساتھ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ واقعہ فلمی شوٹنگ کے حقیقی گمان کی وجہ سے پیش آیا۔ مثل مشہور ہے کہ "لاعلمی بھی ایک نعمت ہے"۔ ایک نامعلوم فرانسیسی سیاح کے لیے بھی لاعلمی میں اس سے سرزد ہونے والا واقعہ اس کے لئے نعمت ثابت ہوا کیونکہ اس کے بعد سے وہ بھی معروف امریکی اداکار رچرڈ گیر کے ساتھ عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے دورے کے دوران حال ہی میں ایک فرانسیسی خاتون سیاح نے معروف اداکار رچرڈ گیر کو غریب سمجھ کر اپنے پاس سے پیزے کا ایک ٹکڑا پیش کیا۔ اسے معلوم نہیں تھا کہ یہ معروف امریکی اداکار ہے جو کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر فلم کے کسی منظر کی عکس بندی کرا رہا ہے۔
(جاری ہے)
امریکی اخبار کے مطابق یہ واقعہ حال ہی میں اس وقت پیش آیا جب ایک 42 سالہ فرانسیسی سیاح کارین فالنی گومبو اپنے شوہر اور 15سالہ بیٹے کے ہمراہ مین ہٹن کے گرانڈ سنٹرل سٹیشن کے قریب واقع ایک بیکری سے پیزا لے کر باہر نکلی۔
اس کی نظر کچھ فاصلے پر ایک شخص پر پڑی جو کوڑے کے ڈھیر پر کچھ ڈھونڈ رہا تھا۔ وہ تیزی کے ساتھ اس کی طرف بڑھی قریب جا کر اسے غریب سمجھتے ہوئے پیزے کا ایک ٹکڑا اسے کھانے کو دیا۔ چونسٹھ سالہ رچرڈ گیر نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔ رچرڈ گیر نے اس وقت فرانسیسی سیاح پر یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ وہ معروف امریکی اداکار ہے اور فلم "ٹائم آئوٹ آف مائینڈ" نامی فلم کی عکس بندی کر رہا ہے۔ خاتون کو دو دن بعد اس وقت پتہ چلا جب اخبار نے سارے واقعے کی تصاویر شائع کر دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.