مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی

بدھ 30 اپریل 2014 10:26

مہنگائی کے مارے عوام کے لئے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) مائع گیس کی تقسیم کار کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو تک کمی کردی ہے جس کے بعد کراچی سمیت ملک کے بعض علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مائع گیس کی قیمتوں میں کمی اور ملک میں کھپت کے پیش نظر ایل پی جی کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر 177 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 681 روپے سستا ہوگیا۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اس کی قیمت 90 روپے فی کلو گرام پر آگئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں فی کلو گرام مائع گیس 100 سے 120 روپے میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :