مالی بحران کا شکار حکومت سندھ کی شاہ خرچیاں، مقررہ ہدف سے 24 ارب زیادہ خرچ کرڈالے
بدھ 30 اپریل 2014 10:25
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) سندھ حکومت کی جانب سے ایک جانب مالی بحران کا رونا رویا جاتا ہے تو دوسری جانب صوبے کا غیر ترقیاتی بجٹ مختص کی گئی رقم سے 24 ارب روپے تجاوز کرگیا ہے۔
(جاری ہے)
ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے رواں مالی سال کے 9 ماہ کی مالیاتی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے غیر ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 3 کھرب 55 ارب 57 کروڑ لگایا تھا تاہم اس دورانیے میں صوبائی حکومت نے 3 کھرب 79 ارب 62 کروڑ خرچ کرڈالے۔
اس طرح حکومت نے 24 ارب روپے سے زائد رقم غیر ترقیاتی مصارف میں خرچ کرڈالی۔رپورٹ کے مطابق مالی سال برائے 14-2013 کے دوران اب تک صوبائی حکومت آمدنی کا ہدف پورا نہیں کرسکی، رواں سال صوبائی حکومت کو اب تک 30 ارب روپے کم وصولیاں ہوئیں جو مقررہ کردہ ہدف سے 30 فیصد کم ہے، اس کے علاوہ اب تک سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاق سے 24ارب بھی نہ مل سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کی بہتری پر مثبت ردعمل دیدیا
-
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ،باہمی تعاون اورمختلف امور پر تبادلہ خیال
-
یوسف رضا گیلانی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے9ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کی لانڈھی کراچی میں خود کٴْش دھماکے اور فائرنگ کی مذمت
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
سپیکرنے سنی اتحاد کونسل کے معطل اراکین کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،شیر افضل مروت
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.