کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، ہلاک افراد کی تعداد 7ہوگئی

بدھ 30 اپریل 2014 10:25

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد، ہلاک افراد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا جب کہ آج شہر میں ہلاک افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔

(جاری ہے)

کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے میمن گوٹھ سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں، ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشیں 4 گھنٹے پرانی جبکہ انہیں اغوا کرنے کے بعد ہاتھ پاؤں باندھ کر قریب سے فائرنک کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی عمریں 25 سے 40 سال کے درمیان ہیں، پولیس کے مطابق میمن گوٹھ سے برآمد ہونے والی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول سمیت دیگر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی کالونی کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ظاہر شاہ جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہو گیا، کورنگی ناصر جمپ کے قریب 40 سالہ امان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے باچہ خان چوک پر فائرنگ سے بھی ایک شخص مارا گیا۔

متعلقہ عنوان :