لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،طویل،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن

بدھ 30 اپریل 2014 10:01

لوڈشیڈنگ کاجن بے قابو،طویل،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) ملک ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اور اس پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کو دوہری اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے،حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام بڑے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 اور دیہاتوں میں 16 سے 18گھنٹے تک ہے،طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر رکھے ہیں،لوگوں کو شکایت ہے کہ بجلی جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں، جب دل چاہتا ہے بجلی بند کردی جاتی ہے،اس صورتحال کے باعث اسکول جانے والے بچے ہوں یا دفاتر جانے والے افراد، یا گھریلو صارفین اور مریض سب ایک بے چینی کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لوڈشیڈنگ کا یہی حال ہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 14 سے 16 گھنٹوں کی طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :