اکشے کمار بھارتی خاتون پولیس افسروں کو تربیت دیں گے

بدھ 30 اپریل 2014 09:47

اکشے کمار بھارتی خاتون پولیس افسروں کو تربیت دیں گے

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2014ء) کھلاڑیوں کے کھلاڑی اب بھارتی خاتون پولیس افسروں کو لڑائی بھڑائی کے گر سکھانے کے لیے تیار ہورہے ہیں۔اکشے کمار فلموں میں تو دکھاتے ہیں تگڑی فائٹنگ، مارشل آرٹ کے تو ماہر ہیں ہی، جبھی ان کا یہ فن فلموں میں نمایاں رہتا ہے ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں ممبئی میں پولیس والوں نے رنگا رنگ تقریب سجی، جس میں نوجوانوں نے مارشل آرٹ کے مختلف گر بتائے۔ اسی موقع پر اکشے کمار نے کیا اعلان کہ وہ ممبئی کی پولیس والیوں کو اب چاقو کی لڑائی کا فن سکھانے کی کوشش کریں گے۔ یعنی اب یہ سمجھیں کہ بھارتی پولیس والیاں ، بالی وڈ اسٹار سے لڑائی بھڑائی کا فن سیکھنے کے لیے تیار ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :