ہنگو، سروزئی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ،تین خواتین وپولیس اہلکارسمیت چھ افراد زخمی

منگل 29 اپریل 2014 20:28

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل۔2014ء) ہنگو کے علاقہ سروزئی میں ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ،ایک پولیس اہلکار ،تین خواتین ،دو بینکر گاڑی کے افراد سمیت چھ افراد زخمی ،ھنگو ہسپتال منتقل اس حوالے سے ڈی پی او ھنگو افتخاراحمد و ایس ایچ او دوابہ خان اللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منگل کے روز دوپہر تین بجے دوابہ کے علاقہ سروزئی کے مقام پر زیر تعمیر مین جی ٹی روڈ کے کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا جس کو نکارہ بنانے کے لئے علاقے کو سیل کر دیا گیا تھا مگر اس کے باوجود بینکوں کو کیش سپلائی کر نے والی پونیکس بینکر گاڑی جیسے ہی اس مقام پر پہنچی تو اریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ کر دیا گیا جس کے نتیجے میں بنکر گاڑی نشانہ بنی جس میں گاڑی کا ڈرائیور پیاؤ خان ا س کا ملازم فاروق جبکہ بم کے ساتھ کھڑے ایک پولیس اہلکار رشید اور دور راستے پر پیدل جانے والے تین خواتین آمنہ،شبانہ ،خدیجہ سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے واقع کے بعد پولیس نے علاقہ میں سرچ اپریشن شروع کیا ہے شک کے بناء پر پانچ افراد کو گرفتار کر دیا گیا ہے پولیس کی مطابق بم علاقہ سروزئی میں آصف محمود نامی شخص گھر کے سامنے مین روڈ کے کنارے نصب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :