بلاول بھٹو پنجاب کے دورے کی تاریخ کا اعلان خود کریں گے ‘ذرائع

منگل 29 اپریل 2014 17:28

بلاول بھٹو پنجاب کے دورے کی تاریخ کا اعلان خود کریں گے ‘ذرائع

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دورہ پنجاب کے حوالے سے تاریخ کا اعلان خود کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قیادت کے دورہ کے حوالے سے تاریخوں کا اعلان کر نے کے بعد نا گزیر وجوہات کی بناء پر دورہ موخر ہونے سے نہ صرف پارٹی کے اندر بلکہ سیاسی طور پر منفی اثر پڑا ہے اس لئے اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے دورہ پنجاب کی حتمی تاریخ کااعلان خود کریں گے۔

دوسری طرف قیادت کے دورہ کے حوالے سے رہنماؤں میں اتفاق رائے نظر نہیں آتا جسکا ثبوت مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی کا یہ کہنا ہے کہ قیادت کے دورہ پنجاب کے اعلانات صرف قیاس آرائیاں ہیں۔جبکہ دوسری طرف پنجاب کے صدرمنظور وٹو پریس کانفرنسز کر کے اس حوالے سے تاریخوں کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :