پاکستان سٹیل ملازمین کی جدو جہد سے ادارے کو چلانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،پاسلو

منگل 29 اپریل 2014 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29اپریل 2014ء) پاکستان اسٹیل کو ملنے والا بیل آؤٹ پیکج اور ادارے کو چلانے کا فیصلہ اور نئے سی ای او کی تعیناتی کے اقدامات پاکستان اسٹیل کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات تھے جس کے لیئے ملازمین نے بھر پور جدوجہد کی ہے۔

(جاری ہے)

ان مطالبات کی منظوری پر ملازمین وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، محمد زبیر، اسحاق ڈار اور سی ای او پاکستان اسٹیل میجر جنرل ظہیر احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ بات پاسلو یونین اور اتحادی تنظیموں کے تحت منائے گئے یوم تشکرکے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اسٹیل کو لوٹنے اور برباد کرنے والوں کا احتساب بھی فوری طور پر شروع کیا جائے تاکہ ادارے کو تباہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جاسکے اور ادارے کی لوٹی گئی اربوں روپے کی رقم پاکستان اسٹیل کو واپس مل سکے ساتھ ہی مقررین نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پریشانیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آئندہ تنخواہ وقت پر اداکی جائے گی․ یوم تشکر کے اس جلسہ سے پاسلو کے صدر حاجی خان لاشاری، جنرل سیکریٹری ظفر خان ، اکبر ناریجو ، چوہدری یاسین ، یاسین جامڑو ، تنویر ایوب ، سعید انجم ، طارق محمود اعوان و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :